جعلساز مافیا کی سرکوبی کیلئے الیکٹرانک اسٹامپ پیپر لاہور بھر میں 8جون کو لانچ کر دیا جائے گا ،ندیم اشرف

بعدمیں اس کا دائرہ کار صوبے میں وسیع کر دیا جائے گا،اسٹامپ پیپر خریدار کو بذریعہ اطلاع SMSبھی کی جائے گی، اسٹامپ پیپرخریدار کو دفاتر کے غیرضروری چکروں سے نجات حاصل ہوگی،چالان فارم 32-Aکو بھی کمپیوٹر سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا،۔ سینئر ممبربورڈ آف ریونیو پنجاب

جمعہ 29 مئی 2015 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جعلساز مافیا کی سرکوبی کیلئے ضلع لاہور میں الیکٹرانک اسٹامپ پیپرز 8جون کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے بعد اس کا دائرہ کار صوبہ بھر میں وسیع کر دیا جائے گا۔ اس عمل سے عوام کو ذہنی پریشانیوں اور انہیں دفاتر کے چکروں سے نجات حاصل ہوگی ۔جو بھی شخص اسٹامپ پیپر خریدے گا اسے بذریعہ SMSاطلاع بھی فراہم کی جائے گی۔

چالان فارم 32-Aکوبھی کمپیوٹر کے ذریعے مکمل معلومات فراہم کرنے کے بعد لوڈ کیا جاسکے گا۔اس امر کا اظہار سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انفرمیشن، سیکرٹری کوآپریٹو، ممبر ٹیکس، انفرمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندگان فنانس اور ایکسائز کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عزم ، صوبہ کو کرپشن سے پاک کرنے کو فوقیت دیتے ہوئے جعلسازوں کے ناپاک ارادوں کو ختم کرنے کے مشن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

ایسے جعلسازمافیا کسی معافی اور رحم کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک اسٹامپ پیپر کے فوائد اور مستقبل بارے اس کی اہمیت بارے لاہور اوردیگر شہروں کی ضلع کچہریوں اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں منعقدہ آگاہی سیمینار کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک اسٹامپ پیپرز میں کسی قسم کی ہیراپھیری نہ کی جاسکے گی اس اسٹامپ پیپرز کے ذریعے ہر قسم کی لینڈمحفوظ ہوجائے گی اور حکومت کو ریونیو بھی بہتر طریقے سے حاصل ہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک اسٹامپ پیپرز کو مقررہ میعاد کے بعد کوئی استعمال میں نہ لاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :