سند ھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 93 کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال ہفتہ 30مئی کو ہوگی

جمعہ 29 مئی 2015 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سند ھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 93 کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال ہفتہ 30مئی کو صبح 10 بجے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ویسٹ 4 جسٹس ظہور احمد ھکڑو کی عدالت میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 9 اپریل 2015 کو جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جماعت اسلامی کے امیدوار عبد الرزاق کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلافتحریک انصاف کے حفیظ الد ین کے حکم امتناع کو مسترد کردیا تھااور پیر 25 مئی کو جانچ پرتال کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم حفیظ الدین کی غیر حاضری کے باعث عدالت نے نوٹس حفیظ الدین کے گھر پر چسپاں کرنے اور ہفتہ 30 مئی کو جانچ پڑتال کے لئے فریقین کوحاضر ہونے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :