سی ڈی ا ے، ما رگلہ سپورٹس فیسٹول 2015کے انتظا مات کو حتمی شکل دیدی گئی

فیسٹول کا افتتاح 30مئی کو فا طمہ جنا ح پارک میں کیا جائے گا مختلف کھیلوں کے 9ٹورنامنٹس ناک آؤٹ بنیاد وں پر کھیلے جائیں گے

جمعہ 29 مئی 2015 20:39

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)سی ڈی ا ے نے ما رگلہ سپورٹس فیسٹول 2015کے انتظا مات کو حتمی شکل دے دی ۔ چار روزہ مارگلہ سپورٹس فیسٹول 2015کا افتتاح 30مئی بروز ہفتہ شام:30 5بجے فا طمہ جنا ح پارک میں کیا جائے گا ۔ اس فیسٹول میں مختلف کھیلوں کے 9ٹورنامنٹس ناک آؤٹ کی بنیاد پر اسلام آباد کے مختلف سپورٹس سینٹروں اور گرا ؤنڈوں میں کھیلے جائیں گے۔

یہ فیسٹول ٹینس بال کرکٹ فیڈریشن آف پا کستان ، پرائیویٹ سکول نیٹ ورک ا ور پا کستان فٹ بال لیگ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹول میں ملک بھر سے کرکٹ ، فٹ بال ، سوکر فو ٹسل(Soccer Futsal) ، ٹینس ، باسکٹ بال، شوٹنگ بال ،رگبی، اور کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کی 76سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد F-9پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا جس میں12مختلف ادروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ انٹر کلب ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی F-9پارک میں ہی کیا جائے گا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے 24نامور کلب حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹر سکول ٹینس ٹورنامنٹ ملٹی پر پز سپورٹس سینٹر F-6مرکز میں کھیلا جائے گا جس میں 12مختلف سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اسی طرح انٹر یونیورسٹی اور انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنا منٹ کا انعقادبھی ملٹی پر پز سپورٹس سینٹر میں کیا جائے گا جس میں میں 8یونیورسٹیوں کے علا وہ 8کلب بھی شرکت کریں گے۔ سی ڈی اے نے پہلی مرتبہ فٹی فیلڈ (Footy Field)آسٹریلین فٹ بال اور سوکر فٹ سل (Soccer futsal)کو بھی اپنے مارگلہ فیسٹیول کا حصہ بنا یا ہے ۔

مارگلہ سپورٹس فیسٹیول میں رگبی، شوٹنگ بال اور کبڈی کے نما ئشی میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مر علی احمد نے کہا ہے اسلام آباد کے شہریوں کو کھیلوں اور تفریح کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور مارگلہ سپورٹس فیسٹول 2015کا وسیع پیما نے پر انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف مائل کرنے کے لئے سی ڈی اے نے پہلی دفعہ روائیتی اور علا قائی کھیلوں کے علا وہ نئے کھیلوں کے مقا بلے بھی ما رگلہ فیسٹیول میں شا مل کئے ہیں تاکہ نو جوان نا صرف اپنے ٹیلنٹ کا بہتر انداز میں مظا ہرہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کے تعاون ے اسلام آباد کے مختلف سپورٹس گراؤنڈوں کو کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سہلویات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے ۔ انہوں نے سپورٹس ، کلچر اینڈ ٹورزم ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آنے والی ٹیموں کے لئے انتظامات کو بہتر ین بنائے ۔ مارگلہ فیسٹیول کی اختتا می تقریب 2 جون کو ہوگی۔ ۔۔