شانگلہ،لیگی امیدواروں کی مہم چلا نے کیلئے وفاقی مشیر، ایم این اے نے بے دریغ سر کاری وسائل کا استعما ل کیا،شوکت یوسفزئی

عوام کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی ،عوام کو پلاسٹک پائپ، ٹرانسفرمرز اور نقد پیسے دے کر ورغلا رہی ہیں، الیکشن کمیشن نے آگاہی کے باوجود خا مو شی اختیار کر کے نا اہلی کا ثبوت دیا ہے،سابق صوبائی وزیر

جمعہ 29 مئی 2015 20:35

بشام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سا بق صو بائی وزیر شوکت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی مہم چلا نے کیلئے ایک وفاقی مشیر ، ایم این اے نے بے دریغ سر کاری وسائل کا استعما ل کر کے عوام کی ضمیر خریدنے کی کوشش کی ہے ،عوام کو پلاسٹک پائپ، ٹرانسفرمرز اور نقد پیسے دے کر ورغلا رہی ہیں، الیکشن کمیشن نے آگاہی کے باوجود خا مو شی اختیار کر کے نا اہلی کا ثبوت دیا ہے۔

بلدیاتی انتخا بات سے خیبر پختونخوا میں انقلاب آئیگا، پی ٹی آئی کی صو بائی حکومت شفاف انتخا بات پر یقین رکھتی ہے ، بلدیاتی الیکشن پاکستان تحریک انصاف حکومت کا عظیم کار نامہ ہے ، جس سے اقتدار نچلے سطح پر عوام کو منتقل ہو جا ئے گی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں بلد یاتی انتخا بات سے لوگ آزاد ہوں گے اور اپنے فیصلے خود کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دے کر اپنے لئے حقیقی مخلص نمائندوں کو منتخب کر ے، تاکہ عوام کے مسائل بخو بی حل ہو سکے، بعض نام نہاد سیاسی پنڈتوں کو جنہیں گزشتہ الیکشن میں عوام نے مسترد کر دیا تھا اب وہ دوبارہ عوام کو بیو قوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے ، مگرعوام ان کے چالوں میں نہیں انے والے ہیں ،شانگلہ سے کا میاب ہو کر یہاں کے غریب عوام کو چھوڑ کر سوات میں سنگوٹہ سے شانگلہ کے عوام کی تقدیر کے فیصلے کر رہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ امیر مقام اینڈ کمپنی کا احتساب کر کے قوم کے نام پر لوٹی گئی دولت واپس کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :