ارض حرمین الشریفین کا امن تباہ کرنے والی قوتوں کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا‘حافظ طاہر اشرفی

پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے تعاون کرے،علماء سے گفتگو

جمعہ 29 مئی 2015 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان علماء کونسل سعودی عرب میں مسجد کے باہر بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ارض حرمین الشریفین کا امن تباہ کرنے والی قوتوں کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالم اسلام ارض حر مین الشریفین کے دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی کیلئے متحد ہے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا حافظ محمد امجد،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا نعمان حاشر،مولانا عبد الحمید صابری ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عراق اور شام کی تباہی کے بعد امن دشمن قوتوں کی نظریں عالم اسلام کے مرکزپر ہیں۔

(جاری ہے)

کل جو بم دھماکے عراق ،شام میں ہورہے تھے آج ان کو سعودی عرب منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ارض حرمین الشریفین کا دفاع عالم اسلام کی ذمہ داری ہے ۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ اب عملی طور پر مملکت سعودی عرب کیساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سعودی عرب کے ساتھ رابطہ کریں ۔سعودی عرب کو جن جن چیزوں میں تعاون چاہئے پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ارض حرمین الشریفین میں آگ لگانا چاہتے ہیں وہ خود اس آگ میں جلیں گے۔حرمین الشریفین کا امن انشاء اللہ کوئی تباہ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :