ڈی جی پا کستا ن رینجر زپنجا ب کا ہیڈ سلیمانکی سیکٹر میں اگلے مو رچو ں کا دو رہ

میجر جنر ل عمر فاروق برکی مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے ملاقات، پیشہ و را نہ کا رکر دگی اور بلند حوصلہ و عزم کو سراہا

جمعہ 29 مئی 2015 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے ہیڈ سلیمانکی سیکٹر میں اگلے مو رچو ں کا دو رہ کیا اور جوا نو ں سے ملے۔جب آپ ہیڈ سلیمانکی پہنچے تو سیکٹرکمانڈر ڈیزرٹ رینجرزبریگیڈئر ریاض الحسن نے آپ کا استقبال کیا اور رینجرز امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے ملے اور ان کی اعلیٰ پیشہ و را نہ کا رکر دگی اور بلند حوصلہ و عزم کو سراہا۔

(جاری ہے)

رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران آپ نے کہاکہ رینجرز کی تاریخ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔ ملکی موجودہ صورت حال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر پنجاب رینجرز کے بہادر جوان ملک کے مختلف حصوں میں بحالی امن کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ نے کہا کہ سرحدوں کی نگہبانی ایک مقدس فریضہ ہے جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کاجوش و ولولہ قابل تحسین اور مثالی ہے ۔ ڈا ئر یکٹر جنر ل نے پنجاب رینجرز کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آپ کاکہناتھاکہ پنجاب رینجرز اپنے مقدس فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :