الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاعات پر سخت نوٹس

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 20:32

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاعات پر سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ہنگو اور نوشہرہ کے بعض حلکوں میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر قبائلی عمائدین کی جانب سے پابندی عائد کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاعات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت اور متعلقہ ڈی آر اوز کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔الیکشن کمشین کی جانب سے خیبر پختونخواہ حکومت اور متعلقہ ڈی آر اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کے ووٹ ڈالنے کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔