وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی ون سٹیپ پروموشن کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 20:24

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی ون سٹیپ پروموشن کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی ون سٹیپ پروموشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے صوبے کے 1 لاکھ 30 ہزار سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے اور ترقی ملنے سے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔