خواتین فٹبال کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کی ٹانگوں کو نہ دیکھیں، سعودی مذہبی رہنما کا فتویٰ

جمعہ 29 مئی 2015 20:05

خواتین فٹبال کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کی ٹانگوں کو نہ دیکھیں، سعودی مذہبی ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ایک مقامی مذہبی رہنما کی طرف سے خواتین کے لئے جاری کئے گئے فتوے میں انہیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ فٹ بال میچ دیکھنے کے دوران مرد کھلاڑیوں کی رانوں پر ہرگز نگاہ نہ ڈالیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس فتوے کے بارے میں بتاتی ہیں کہ یہ ایک مقامی مسجد کے امام کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جن سے کچھ لوگوں نے خواتین کے ٹی وی پر فٹبال میچ دیکھنے کے بارے میں سوال کیا تھا۔

(جاری ہے)

سوال کے جواب میں امام صاحب کا کہنا تھا کہ جب خواتین ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھتی ہیں تو ان کا مقصد سوائے اس کے کچھ نہیں ہوتا کہ مردوں کی رانوں کو دیکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کو فٹبال دیکھنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا اور انہوں نے خصوصاً مرد کھلاڑیوں کی رانوں پر نگاہ ڈالنے کو سخت حرام قرار دیا۔فتوے کے بارے میں تحریر شائع کرنے والی خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ امام صاحب نے خواتین کو محض ایک جنسی شے تصور کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ بھی مردوں کی طرح اچھے کھیل میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہتر تھا کہ امام صاحب اپنی ذاتی رائے اپنے پاس ہی رکھتے۔

متعلقہ عنوان :