میرے خلاف بے بنیاد اور من گڑت الزامات لگائے جارہے ہیں‘جوزف فرانسس

صوبائی وزیر طاہر خلیل سندھو اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے،میں نے کسی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا حکم نہیں دیا تھا،چیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی

جمعہ 29 مئی 2015 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئر مین جوزف فرانسس نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد اور من گڑت الزامات لگائے جارہے ہیں،صوبائی وزیر طاہر خلیل سندھو اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے،میں نے کسی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کاحکم نہیں دیا تھا،سانحہ یوحنا آباد کے بعد لوگ خود بے قابو ہوگئے تھے،وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں مارٹن جاوید مائیکل،ضیاء کھوکھر سمیت دیگر مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے،جوزف فرانسس نے مزید کہا گزشتہ چند دنوں سے ایک مخصوص ٹولہ بڑی منظم منصوبہ بند ی سے افواہیں اور اخبارات کے ذریعے جھوٹی خبریں میرے خلاف لگوا رہا ہے،ان سارے معاملات کا ماسٹر مائنڈ صوبائی وزیر انسانی حقوق طاہر خلیل سندھو ہے ،جس کی وجہ سے لوگوں میں غم و خصہ پایا جارہا ہے یہ شخص اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہا ہے اور ملکی وسائل انجوائے کررہا ہے جن کہ اس کی بیوی اور بچے برطانیہ نے سیاسی پناہ لے رکھی ہے،انہوں نے مزید کہا سانحہ یوحنا آباد پر مسیحی قوم تحفظات کا شکار ہے کیونکہ یوحنا آباد وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلقہ انتخاب ہے اس لئے سانحہ یوحنا آباد کی براہ راست ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ،اگر مجھے کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب ،رانا ثناء اللہ ،طاہر خلیل سندھو ،شہزاد منشی اور طارق مسیح گل پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :