پشاور،خیبر کالج آف ڈنٹسٹری میں ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 29 مئی 2015 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) خیبر کالج آف ڈنٹسٹر ی میں تحقیقی تجاویز سے متعلق ایک ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور،خیبر کالج آف ڈنٹسٹری اور خیبر میڈیکل کالج کے بورڈ آف گورنرزکے ممبر پروفیسر ڈاکٹر شاہجہان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ کااہتمام خیبر کالج آف ڈنٹسٹری کے نئے قائم شدہ ریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ سیل نے کیا تھا جو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور کے تعاون سے میڈیکل اور ڈنٹسٹری کے شعبوں میں تحقیق کی سہولیات فراہم کرے گا۔

اس تحقیقی سیل کے سربراہ ڈاکٹرشجاع ریاض انصاری ہیں جنہوں نے ادویات کے شعبے میں یو کے سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ریسرچ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرمنظر انور خان نے اپنے خطاب میں سیل کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس سیل نے پہلی ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد کیاہے اور اس نوعیت کی تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سیل کے افتتاح کے ساتھ ہی ادارے میں تحقیقی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور یہ تمام پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ ٹرین میڈیکل افسران کے لئے جاری رہیں گی۔بعد ازاں کالج آف ڈنٹسٹری کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول نے اپنے خطاب میں تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالی بعد ازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہ جہان نے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :