بنوں،آج نتیجہ خیز انتخابی معرکہ ہوگا

سہ فریقی اتحاد ،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی اور آزاد اُمیدواروں کے مابین پنجہ آزمائی ہوگی

جمعہ 29 مئی 2015 19:56

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) بنوں میں آج نتیجہ خیز انتخابی معرکہ ہوگا بنوں جے یوآئی (ف)،اے این پی اور پی پی پی کے سہ فریقی اتحاد ،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی اور آزاد اُمیدواروں کے مابین پنجہ آزمائی ہوگی بنوں کے 49یونین کونسلوں میں سہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتوں جمعیت علماء اسلام (ف)،عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے اُمیدواروں کے مقابلے میں پاکستان تحریک انساف اورجماعت اسلامی نے اپنے اُمیدوار کھڑے کئے ہیں جبکہ ان یونین کونسلون میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ناراض کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی آزاد حیثیت سے حصہ لے رہی ہے جو سب کامیابی کے دعوے کررہے ہیں مذکورہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے بالکل مختلف ہیں تمام اُمیدواروں نے انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائی اورجلسہ جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کرکے ووٹرز کے دل جیتنے کی کوشش کی گئی جبکہ کئی اُمیدواروں نے ووٹرز کے مطالبا ت کو بھی موقع پر پورے کئے جبکہ کئی مطالبات کامیاب ہوکر پورے کرنے کے وعدے کئے گئے عوامی حلقوں نے انتخابات میں لڑائی جھگڑے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر بنوں محمد آیاز نے ضابطہ فوجداری دفعہ 144کے تحت ضلع بھر میں قائم پولنگ سٹیشنوں کی حدود میں 2سو میٹریاگز تک پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے ،گاڑیوں کو کھڑا کرنے اور موبائل فون کے استعمال پر فوری طور پر 3دن کیلئے پابندی عائد کردی ہے

متعلقہ عنوان :