بنوں،عملہ پولنگ سٹیشنوں پر روانہ ،عملے اور سامان کیلئے گاڑیاں کم پڑگئیں

پولیس کی گاڑیوں کی پکڑدھکڑ جاری،پولنگ سٹیشنوں کا عملہ بھیجنے میں شدید بدنظمی

جمعہ 29 مئی 2015 19:56

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) بنوں میں پولنگ عملہ پولنگ سٹیشنوں پر روانہ کردیا گیا عملے اور سامان لیجانے کیلئے گاڑیاں کم پڑگئی پولیس کی گاڑیوں کی پکڑدھکڑ جاری جبکہ پولنگ سٹیشنوں کو عملہ بھیجنے کے عمل میں شدید بدنظمی دیکھی گئی آج 30مئی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمدآیازکی نگرانی میں زیاداکرم دُرانی سپورٹس کمپلیکس میں انتخابی عملے کو سامان فراہمی کے سلسلے میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر ضلع بھر 450پولنگ سٹیشنوں پرسرکاری ملازمین کا انتہائی رش رہا جنہیں متعلقہ پولنگ سٹیشن کا انتخابی سامان فراہم کرنے میں شدید مشکلات پیش آئی اور دن بھر تقسیم کا عمل جاری رہا اس موقع پر پولنگ سٹیشنوں پر عملہ اور سامان پہنچانے کیلئے گاڑیاں کم پڑ گئی اور پولیس مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرتی رہی جبکہ سپورٹس کمپلیکس کے احاطہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ہر آنے جانے والے کی جامہ تلاشی لی جاتی رہی اس موقع پر پولنگ عملہ کو بیلٹ پیپر ،بیلٹ بکس ،سٹیشنری اوردیگرضروری سامان حوالہ کی گئی مذکورہ عملہ کو فوری طور پر پولنگ سٹیشنوں میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی اور تمام عملہ پولنگ سٹیشنوں میں رات قیام کرے گی

متعلقہ عنوان :