بنوں ،شمالی وزیرستان طلباء کا گھروں کو واپسی کیلئے احتجاج

وزیرستان سٹوڈنٹ سوسائٹی کی جانب سے پر امن ریلی نکالی گئی

جمعہ 29 مئی 2015 19:54

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان طلباء کا گھروں کو واپسی کیلئے احتجاج ،وزیرستان سٹوڈنٹ سوسائٹی کی جانب سے ایک پر امن ریلی نکالی گئی ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی بنوں پریس کلب پہنچی جانے دوں جانے دوں ہمیں اپنے وزیرستان جانے دوکی نعرہ بازی جہاں پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شفقت اللہ داوڑ فیصل اور وقار خا ن ایوب داؤڑنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پورا ہو رہا ہے ہم نے اپنے ملک میں امن کیلئے وزیرستان کو چھوڑا لیکن ایک سال پورے ہونے کو ہیں کہ وزیرستان کے غیور قبائل اپنے ہی ملک میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں پہلے پہلے جب شمالی وزیرستان کے متاثرین بنوں آ گئے تو سرکاری سکولوں میں رہائش پزیر ہوئے لیکن جب سکول کی چھوٹیاں کھلی تو ہم غیور قبائل کو خانہ بدوش بنا دیا اور اس شدید گرمی میں بچوں سمیت ٹینٹوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم نے اپناآج ملک پر قربان کر دیا اب چونکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب متاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں مقررین نے کہا کہ اگر حکومت نے واپسی میں تاخیر کی تو ہم شمالی وزیرستان کے لاکھوں عوام وزیرستان یا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر مجبور ہو جائینگے کیونکہ ہمیں بھی پاکستانی سمجھا جائے کیونکہ ہم بھی پاکستانی ہے۔