شمالی وزیرستان غلام خان میں جھڑپ ،2سیکورٹی اہلکار شہید ، 1زخمی

جوابی کارروائی میں 5شدت پسند مارے گئے

جمعہ 29 مئی 2015 19:54

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان غلام خان میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ،2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 1زخمی ہوگئے جوابی کاروائی میں 5شدت پسند مارے گئے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور سیکورٹی فورسز شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ اور بارودی سرنگوں کو صاف کررہی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز سیکورٹی فورسز تحصیل غلام خان کا سرچ کررہی تھی کہ اس دوران سیکورٹی فورسز شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے حملہ کردیا جس سے ٹوچی سکاؤٹس نائیک قاسم اور سپاہی طارق شہید ہوگئے جبکہ سپاہی مہدی شاہ زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 5شدت پسند مار ڈالے سیکورٹی فورسز نے شہداء اورزخمی اہلکاروں کو ایف ٹی سی میران شاہ منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :