بنوں،شمالی وزیرستان متاثرین4ماہ سے حکومتی امداد سے محروم

تمام راشن پوائنٹس پر پی پی پی ،اے این پی اورجے یوآئی کے کارندے تعینات ہونے سے آئی ڈی پیز کو مشکلات کاسامنا

جمعہ 29 مئی 2015 19:54

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان متاثرین4ماہ سے حکومتی امداد سے محروم جبکہ تمام راشن پوائمٹس پر پی پی پی ،اے این پی اورجے یو آئی کے کارندے تعینات ہونے سے آئی ڈی پیز کو مشکلات کاسامنا ہے تاہم متاثرین کی فوری واپسی یقینی بنائی جائے آرمی چیف ،گورنر خیبر پختونخوا ہ اوروزیراعلیٰ ہماری مطالبا ت کوحل کرائیں بصورت دیگر یکم جون کے بعد وزیرستان متاثرین احتجاجا ً اپنے گھروں کو روانہ ہو گی اور اس دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ آئی ڈی پیز کمپلینٹ سیل کے انچارج سید زینت اللہ شاہ ،وزیرستان آئی ڈی پیز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین طارق خان داؤڑ ،جنرل سیکرٹری عصمت اللہ ،وائس چیئرمین عبدالواسد،کلچر ونگ کے صدر داور خان نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان متاثرین کو نقل مکانی کے ایک سال کاعرصہ پورا ہونے کو ہے جو شدید مشکلات سے دوچار ہیں اس سلسلے میں کمپلینٹ سیل نے فعال کردار ادا کیا ہے جس کی بدولت آئی ڈی پیز کے زیادہ تر مسائل حل اور پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان سمیت مختلف محکموں میں ہونے والی کرپشن کا قلع قمع کیا گیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مذکورہ کمپلینٹ سیل کے قیام کے موقع پر ہمیں بتایا گیا کہ سیل کے امور چلانے کیلئے ایف ڈی ایم اے کی طرف سے ماہانہ 70ہزار روپے دیئے جائیں گے مگر ہمارا ایک سال پورا ہونے کو ہے کسی نے ایک پائی بھی ادا نہیں کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کمپلینٹ سیل کاٹیلی فون بل بھی جمع کرنے کیلئے تیار نہیں جبکہ سپیکر اسد قیصر جنہیں ہر ہفتے کمپلینٹ سیل آنے کی ہدایت کی گئی تھی ایک دن بھی نہیں آئے اُنہوں نے کہا کہ راشن پوائنٹس پر پی ٹی آئی کی اپوزیشن جماعتوں کے کارندے ہیں جو پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کیلئے آئی ڈی پیز کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں اس میں وزیرستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے اُنہوں نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع بھر میں خصوصاً پی کے 72میں پارٹی ٹکٹوں کے غلط تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا اور انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کامطالبہ کیا اُنہوں نے یکم جون کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو قوم کی خاطر نقل مکانی کرنے کی قربانی کی طرح واپسی کیلئے لاشیں بچھانے کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے