پاکستان میں بسنے والے بنگالی بھی محب وطن پاکستانی ہیں،مشتاق احمد ملوک

نارا ، نادرا اورایجنسیوں کے ستائے مظلوم بنگالیوں کے حقوق کیلئے پاسبان کل عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کریگی،رہنما پاسبان کراچی

جمعہ 29 مئی 2015 19:52

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) پاسبا ن کراچی کے رہنما مشتاق احمد ملوک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے بنگالی بھی محب وطن پاکستانی ہیں انہیں بلا امتیاز تمام آئینی حقوق دیئے جائیں ، نارا ، نادرا اورایجنسیوں کے ستائے ہوئے مظلوم بنگالیوں کے حقوق کیلئے پاسبان کل 31مئی بروز اتوار شام6بجے اتحاد فٹبال گراؤنڈ، سیکٹر 50/C،سوکوارٹر ، کورنگی میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کرے گی جس کی صدارت پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کریں گے جبکہ دیگر مہمانان میں پاسبان کراچی صوبہ کمیٹی کے کنوینئر عثمان معظم ، بنگالی ایکشن کمیٹی کے سربراہ شیخ فیروز تحریک تکمیل پاکستان کے نائب صدر خواجہ سلمان ، پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کے مرکزی صدر ڈاکٹر علاؤ الدین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد نے کہا کہ بنگالی برادری اپنے حقوق اور مسائل کے حل کے لئے پاسبان کے ہاتھ مضبوط کریں اور پاسبان کے اس تاریخی جلسہ عام میں بھر پور انداز میں شرکت کریں ۔ وہ جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر وہاں پر موجود بنگالی برادری کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔

اجلاس میں پاسبان لانڈھی و کورنگی کے ذمہ داران سردار ذوالفقار ، راؤ محمد یٰسین ،قاری یوسف، حافظ طلحہ ، شاہ ولی ، عمران ،رفیق اور امین بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد ملوک نے کہا کہ پاسبان کا تاریخی جلسہ بنگالیوں کے حقوق کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی برادری کی بڑی تعداد پاسبان کے پلیٹ فارم پر متحد ہورہی ہے اور پاسبان ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان میں بسنے والے دیگر قوموں سمیت بنگالیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے عملاََ کوششیں کرتی آرہی ہے

متعلقہ عنوان :