اقتصادی راہداری پرقومی اتفاق رائے خوش آئند ہے ،مولانا عبد الخبیر آزاد

نواز شریف کا تمام صوبوں اورقومی قیادت کواعتماد میں لینا عظیم کارنامہ ہے : خطیب بادشاہی مسجد

جمعہ 29 مئی 2015 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد چیئرمین مجلس علماءِ پاکستان نے بادشاہی مسجد میں جمعتہ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصبوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا منہ بولتا عملی ثبوت ہے پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کا منصوبہ تکمیل کی صورت میں معاشی انقلاب ثابت ہوگاجس سے پاکستان کی معیشت کونہ صرف زبردست استحکام ملے گا بلکہ لاکھوں عوام کیلئے روزگار کے بہتر مواقع بھی پیدا ہونگے اور اس سے وطن عزیز پاکستان میں اقتصادی ، معاشی اور ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

نیز مولانا عبد الخبیر آزاد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونیوا لی تمام پارلیمانی جماعتوں کی اے پی سی میں اقتصادی راہداری کے پہلے مغربی روٹ پرقومی اتفاق رائے کا بھرپور خیر مقدم کیا اورکہا کہ قومی قیادت کا یہ اتفاق خوش آئند اور ملک و قوم کیلئے انتہائی نیک شگون ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اس ضمن میں تمام صوبوں اور قومی قیادت کو اعتماد میں لینا عظیم کارنامہ ہے اور اس طرح تمام پارلیمانی جماعتوں نے اقتصادی راہداری کے حق میں متحد ہوکراقتصادی منصوبے کیخلاف ہونیوالی تمام اندرونی و بیرونی سازشوں اور ملک دشمنوں کے خواب چکنا چور کردیے ہیں جسکا جتنا بھی خیر مقدم کیا جائے کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :