انٹر نیشنل تائیکوانڈو کورس پشاور میں اختتام پذیرہوگیا

جمعہ 29 مئی 2015 19:43

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل تائیکوانڈو کورس( ڈویلپمنٹ آف نیشنل سپورٹس سٹرکچر پروگرام2015 )قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیر ہوگیا ۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام کورس میں شریک شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

ان کے ہمراہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم ، سیکرٹری جنرل مرتضیٰ حسن ، پاکستان اولمپک کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری ذوالفقاربٹ ، خیبرپختونخوا تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے صدر الیاس آفریدی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ،امتیاز آفریدی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور آئی او سی کے تعاون سے منعقدہ کورس میں فاٹا ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سو سے زائد ایتھلیٹ، آفیشلز اور کوچز نے حصہ لیا ۔

ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کی طرف سے تعینات کردہ کورس ڈائریکٹر انٹر نیشنل ٹیکلنل ایمپائر مرتضیٰ حسن بنگش کے مطابق انٹر نیشنل تائیکوانڈو کورس( ڈویلپمنٹ آف نیشنل سپورٹس سٹرکچر پروگرام2015 )ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کیاجارہا ہے جس کا پہلا مرحلہ یکم مئی سے بارہ مئی تک کراچی ، دوسرا مرحلہ 14 سے بائیس مئی تک لاہور میں منعقد کیاگیا جبکہ تیسرا مرحلہ پشاورمیں 24 مئی سے منعقد کیاگیا کورس کا آخری مرحلہ جون میں اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے جس میں پاکستان آرمی ، پولیس ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے سینئر اور جونیئر ایتھلیٹ ، کوچز ، ٹیکنیکل آفیشلز شرکت کریں گے اس کورس میں تمام شرکاء کو تائیکوانڈو کے پومزے اور فائٹ کے ایڈوانس تیکنیک کے علاوہ ریفری ججز کورس اور لیکچرز کا بھی انعقاد کرایا ۔

کورس میں ریفری ججز کو دنیا بھر میں انٹر نیشنل مقابلوں میں استعمال ہونے والا پی ایس ایس سسٹم کا بھی کورس کروایا اور اس کورس میں شرکت کرنے والے تمام کوچز سینئر ایتھلیٹ اور آفیشلز اپنے کلبوں میں اپنے جونیئرز کو یہاں پر سیکھے گئے جدید تیکنیک سے روشناس کرائیں گے ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :