لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25 انڈیکس80.95پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5608.68 بندہوا

جمعہ 29 مئی 2015 19:42

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25 انڈیکس80.95پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5608.68 بندہوا۔مجموعی طور پر93کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ3کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 67کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ مارکیٹ میں کل5لاکھ78ہزار800 حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں جاپان پاورجنریشن لمیٹڈ1لاکھ61 ہزار500 حصص ۔پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کارپوریشن لمیٹڈکے67ہزار حصص۔ جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے55 ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ماڑی پٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت21.99روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹلائزر کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.46روپے کم ہو گئی۔