اقتصادی راہداری پرقومی اتفاق رائے خوش آئند ہے ‘مولانا عبد الخبیر آزاد
نواز شریف کا تمام صوبوں اورقومی قیادت کواعتماد میں لینا عظیم کارنامہ ہے ‘ خطیب بادشاہی مسجد
جمعہ 29 مئی 2015 19:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد چیئرمین مجلس علماءِ پاکستان نے بادشاہی مسجد میں جمعتہ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصبوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا منہ بولتا عملی ثبوت ہے پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کا منصوبہ تکمیل کی صورت میں معاشی انقلاب ثابت ہوگاجس سے پاکستان کی معیشت کونہ صرف زبردست استحکام ملے گا بلکہ لاکھوں عوام کیلئے روزگار کے بہتر مواقع بھی پیدا ہونگے اور اس سے وطن عزیز پاکستان میں اقتصادی ، معاشی اور ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
نیز مولانا عبد الخبیر آزاد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونیوا لی تمام پارلیمانی جماعتوں کی اے پی سی میں اقتصادی راہداری کے پہلے مغربی روٹ پرقومی اتفاق رائے کا بھرپور خیر مقدم کیا اورکہا کہ قومی قیادت کا یہ اتفاق خوش آئند اور ملک و قوم کیلئے انتہائی نیک شگون ہے ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اس ضمن میں تمام صوبوں اور قومی قیادت کو اعتماد میں لینا عظیم کارنامہ ہے اور اس طرح تمام پارلیمانی جماعتوں نے اقتصادی راہداری کے حق میں متحد ہوکراقتصادی منصوبے کیخلاف ہونیوالی تمام اندرونی و بیرونی سازشوں اور ملک دشمنوں کے خواب چکنا چور کردیے ہیں جسکا جتنا بھی خیر مقدم کیا جائے کم ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.