سوئی گیس کمپنی نے 17کروڑ 92لاکھ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر62 نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دئیے

جمعہ 29 مئی 2015 19:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجے میں لاہور،شیخوپورہ، گوجرنوالہ، ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت متعدد ریجنز کے62 نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ان نادہندگان کے ذمہ مجموعی طور پر 17کروڑ،92لاکھ 20 ہزار،168روپے کے واجبات تھے۔ مذکورہ گیس بل نادہندگان میں 32 صنعتی جبکہ 30 تجارتی صارفین شامل ہیں۔ ان نادہندگان میں شیخوپورہ ریجن کے6،گوجرانوالہ ریجن کے 15،ساہیوال ریجن کے2 ، راولپنڈی یجن کے 5، لاہور ریجن کے 13، فیصل آبادریجن کے 6 ، گجرات اور اسلام آباد ریجن کے 3 ، ملتان ، بہاولپور، ایبٹ آباد اور پشاور ریجن کے 2 جبکہ سرگودھا ریجن کا ایک نادہندگان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :