اقتصادی راہداری پر اتفاق رائے تاریخی ہے ،ملک بے مثال ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،سیاسی رہنما، تجزیہ کار

جمعہ 29 مئی 2015 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاک چین اقتصادی راہداری پر اتفاق ِ رائے اچھا شگون قرار دیتے ہوئے سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز چینل کے پروگرام نقطہ نظر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ یہ اتفاقِ رائے تاریخی ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر مکمل اتفاق کر لیا ہے جس سے معاشی ترقی اور کاروباری مواقع بڑھیں گے ۔ چاروں صوبوں کو اس بڑے منصوبے سے فائدہ پہنچے گا اور اس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جیت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ وزیراعظم اس منصوبے پر اتفاقِ رائے چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے پہلے بھی کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کروایا تاکہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاسکے۔

(جاری ہے)

یہ وزیراعظم کی کوششیں ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس منصوبے میں حکومت کا ساتھ دیں اسی مقصد کے لیے دوسری کل جماعتی کانفرنس بلائی گئی۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر منظور خان آفریدی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ اس منصوبے میں بہت سے توانائی منصوبے بھی ہیں جو بجلی بحران ختم کرنے کی حکومتی کوششوں میں معاون ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :