وزیر اعظم نے 61 افسروں کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 19:39

وزیر اعظم نے 61 افسروں کو گریڈ  20 سے 21 میں ترقی دے دی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) وزیر اعظم کی جانب سے 61 افسروں کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے گریڈ 20 سے21 کیلئے 61 افسروں کو ترقی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ترقیوں کی باقائدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ فواد حسن فواد ترقی پا کر وزیر اعظم ہاوَس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہوگئے ہیں۔طاہر حسن کو ترقی دیکر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شائستہ سہیل کو ایڈیشنل سیکرٹری کی حیثییت سے ایوان صدر میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔