صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کا کوئی ارادہ نہین رکھتی، وزارت اطلاعات خیبر پختونخواہ کا الیکشن کمیشن کو جواب

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 19:16

صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کا کوئی ارادہ نہین رکھتی، ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) وزارت اطلاعات خیبر پختونخواہ کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو لکھے گئے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخواہ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے قائم کیے گئے کنٹرول روم ختم کرنے کیلئے خط لکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات خیبر پختونخواہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے ترجمان کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت انتخابات کی نگرانی کا کوئی ارداہ نہیں رکھتی تاہم حکومت امن و امان اور ہسپتالوں کی ضروریات سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے سیل انتخابات کی نگرانی کیلئے نہیں بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قائم کیے گئے ہیں۔