الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے سے روک دیا

جمعہ 29 مئی 2015 19:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم پہلے ہی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے کہ نتائج کیلئے کنٹرول روم نہ بنایا جائے کیونکہ کنٹرول روم پہلے ہی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا جاچکا ہے ۔