Live Updates

ہر فیصلہ عمران خان کی مرضی اور خواہش کے مطابق نہیں ہو سکتا ‘ عمران کسی کی کردار کشی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ‘ دھرنا سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار

جمعہ 29 مئی 2015 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ ہر فیصلہ عمران خان کی مرضی اور خواہش کے مطابق نہیں ہو سکتا ‘ عمران کسی کی کردار کشی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ‘ دھرنا سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اﷲ نے کہاکہ عمران خان جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرتے ہیں ۔

اپنی تسلی کیلئے جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لیں انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر فیصلہ اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔ انہیں چاہیے کہ کسی کی کردار کشی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں۔ رانا ثناء اﷲ نے کہاکہ عمران خان کی دھرنا سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات