پاکستان سمیت دنیا بھر میں نو سموکنگ ڈے منایا جائے گا

جمعہ 29 مئی 2015 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نو سموکنگ ڈےاتوار کو منایا جائے گا۔اقوام متحدہ کے 170سے زائد ممبر ممالک میں 1987ء سے ہر سال 31مئی کو تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ عوام کو تمباکو نوشی سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ 40 کھرب سگریٹ پیئے جاتے ہیں جبکہ سگار ، حقہ ، پائپ کا استعمال اس کے علاوہ ہے نیز تمباکو کا دھواں جو 300 مرکبات کا آمیزہ ہے ۔

دنیا بھر میں تمباکونوشی کی وجہ سے ہر سال مجموعی طور پر تقریباً 50 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق ترقی پذیر ممالک ہے ۔ اگر تمباکونوشی کا تدارک نہ کیا گیا تو 2030ء تک یہ تعداد 80 لاکھ اموات سالانہ تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :