دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن (کل )منایا جائیگا

جمعہ 29 مئی 2015 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن (کل ) ہفتہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔کھیلوں کا عالمی دن ورلڈاتھلیٹکس کی یاد میں ہر سال 30 مئی کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کا فروغ اور صحتمندانہ مقابلوں کو رواج دینا ہے تاکہ صحت مند جسموں کے ذریعے صحت مند دماغ پیدا کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مختلف شہروں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے جن میں مختلف کیٹیگریز کے بوائز اینڈ گرلز ایونٹس بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :