Live Updates

سالانہ400ارب کی کر پشن نے قومی اداروں اور ملک کو کھوکھلا کر دیا ‘ ملک میں سزا اور جزا کا نظام انتہائی کمزور ہے،پی ٹی آئی ملک میں احتساب کاشفاف نظام لائے گی ،ملکی دولت لوٹنے والوں کوا نکے جر م کی سز اضرور ملے گی

تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

جمعہ 29 مئی 2015 18:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ سالانہ400ارب کی کر پشن نے قومی اداروں اور ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ‘ ملک میں سزا اور جزا کا نظام انتہائی کمزور ہے جسکی وجہ سے کر پشن اور بد عنوانی کے مجرم آسانی سے بچ جاتے ہیں ‘تحر یک انصاف ملک میں احتساب کاایسا شفاف نظام لائیں گی جس سے ملکی دولت لوٹنے والوں کوا نکے جر م کی سز اضرور ملے گی‘ملک میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

وہ جمعہ کواپنے دفتر میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان ‘ تحر یک انصاف کے میجر (ر) خلیل الر حمن ‘اصغر وڑائچ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ پاکستان میں بدتر ین کر پشن کا بازار گرم ہے پی آئی اے ‘پانی وبجلی ‘سوئی گیس‘پو لیس ‘انکم ٹیکس اور ریلوے سمیت دیگر قومی اداروں میں کر پشن ‘بد عنوانی ‘لوٹ مار ‘اقرباء پروری ‘رشوت خوری اور لوٹ مارکے گڑھ بن چکے ہیں اور سالانہ اربوں روپے کی کر پشن کی وجہ سے پاکستانیوں کیلئے مسائل اور بحرانوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں احتساب کا شفاف نظام نہیں ہو تاوہاں لوٹ مار اور کر پشن کی سزا کسی اور کو نہیں صرف عوام کو ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کا احتساب کا نظام بھی سیاسی مصلحتوں کا شکار ہو چکا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے کر پشن اور بدعنوانی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جا ئے جس کیلئے ضروری ہے کہ کر پٹ عناصر کو سخت سے سخت سزا دینے کیلئے قانونی سازی کی جائے اور کر پٹ سیاستدانوں کا سیاست میں آنے کا راستہ بھی روکا جائے تاکہ و ہ اپنی لوٹ مار کی دولت کے بل بوتے پر اقتدار میں نہ آسکے مگر یہ قانون سازی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات