سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے کارپوریٹ صارفین کو سمارٹ ویژول ڈسپلے سلوشنزکی تربیت کیلئے ورکشاپ کا اہتما م

جمعہ 29 مئی 2015 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے کارپوریٹ صارفین کو اپنے سمارٹ ویژول ڈسپلے سلوشنزکی ابتدائی تربیت فراہم کرنے کیلئے گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا اہتما م کیا جس میں 150سے زیادہ پروفیشنلزنے شرکت کی ۔ورکشاپ میں سام سنگ کے اعلی ترین کمرشل ڈسپلے مصنوعات رکھے گئے تھے جن کے مختلف سلوشنزکے ذریعے بزنس مالکان کو ڈیجٹل میسج بھیجنے اورتفریحی فیچرزکے استعمال پرمعلومات فراہم کی گئیں تاکہ انھیں صارفین کے ساتھ ان سلوشنزکو شیئرکرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سام سنگ کا SMART Signage سلوشن ایک سادہ اور سنگل پیکج میں آسان کمرشل ڈسپلے اوربیرونی آلات فراہم کرتا ہے ۔سام سنگ پاکستان کے ڈسپلے سلوشنز کے سربراہ عدیل صدیق نے ڈیجیٹل signage کے استعمال کے تصوراوررجحان پرروشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ روایتی ٹی وی اورڈسپلے سکرین کے برعکس کاروباری حضرات اب سمارٹSignage کوترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ لگاتارکئی گھنٹوں تک چلنے پربھی گرم نہیں ہوتا۔

سام سنگ پاکستان میں مارکیٹنگ کمیونیکیشنزکے سربراہ سعد الحسن نے بھی تقریب میں شرکت کی اورشرکا ء سے خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ Digital signage اب تک بڑی کمپنیوں کے لئے تھا لیکن اب ہم نے پہلا ’’ٹیلی ویژن اورڈیجٹل signage پیکج ان باکس‘‘ تخلیق کرلیا ہے جس کوچھوٹے کاروباری حضرات بھی آسانی سے نصب کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیکنالوجی سام سنگ کی جانب سے پریمیم یوزرتجربہ فراہم کرنے کے عزم کا ایک حصہ ہے ۔