روٹری انٹرنیشنل پاک افغان سرحد میں انسداد پولیومہم بہتر بنائے گی ، اجلاس میں فیصلہ

افغانستان میں سہولیات قدر بہتر ہیں، پاکستانی حدود میں انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا، ای او سی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر

جمعہ 29 مئی 2015 18:52

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) روٹری اانٹرنیشنل (Rotary International)نے پولیو مہم کو موثر بنانے کیلئے قائم کیے گئے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی ) کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں انسداد پولیو مہم بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن مالی اور ٹیکنیکل مدد فراہم کی جائے گی،اجلاس میں افغان سرحد کے قریب انسداد پولیو کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا، ان خیالات کا اظہار پروجیکٹ منیجر پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی عشر علی نے جمعہ کے روز ای وسی میں کوارڈینیٹر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈبلیو ایچ او، یونیسئیف ، این اسٹاف سمیت دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے ، اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر سرفراز جمالدینی نے شرکاء کو بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں جاری پولیو مہم سے متعلق تفصیلا آگاہی فراہم کی انہوں نے ضلعی، صوبائی اور بین الاقوامی ملحقہ سرحدوں کے قریب قائم ٹرانزٹ پوائنٹس کے متعلق آگاہ کیا اور روٹری کی مدد طلب کی، روٹری کے نمائندوں نے کہا کہ انکا نمائندہ یو ای سی میں بیٹھے گا اور انسداد پولیو مہم کے لئے تمام مدد کی جائے گی اسکے لئے آئندہ چند روز میں بھی کچھ چیزیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ انسداد پولیو کے لئے جو بھی مدد مانگی جائے گی فرہام کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ پاک افغان سرحد پر انسداد پولیو مہم کو بہتر بنایا جائے گا کیونکہ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم سرحد کی دوسری جانب زیادہ منظم ہے نسبتا پاکستان کی حدود میں۔ اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ سرحدکے قریب تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :