وفاقی پولیس کا سر چ آ پر یشن ،13مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، سر چ آ پر یشن سبزی منڈی اور گر دونو اح میں کیا گیا

جمعہ 29 مئی 2015 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پولیس نے سر چ آ پر یشن کے دوران13مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ۔ یہ سر چ آ پر یشن سبزی منڈی اور گر دونو اح میں کیا گیا ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تمام پولیس آفیسر ز اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید مو ثر بنا تے ہو ئے شہر کے مختلف علاقوں میں اہم مقامات کی سیکو ر ٹی اور گشت بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا یا جا سکے ۔

اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارلحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیا زنے تمام زونل آفیسرز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں۔

(جاری ہے)

تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میں سر چنگ و کو منگ کوجا ر ی رکھتے ہو ئے مشکو ک ومشتبہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ ان ہدایات کی روشنی پولیس نے تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے سبز ی منڈی اور گر دونو اح میں دوران سر چنگ و کو منگ13مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ۔ اس سر چ آ پر یشن کا بنیا د ی مقصداسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔

ایس ایس پی اسلام آ با دنے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ایر یا میں داخلی و خا رجی راستو ں اور نا کو ں پر چیکنگ کو مزید موثر بنائیں ۔ سر چنگ و کو منگ کو جا ر ی رکھا جا ئے اور شہر میں اہم مقاما ت کی سیکو ر ٹی کو سخت کر یں گشت بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :