جس معاشرہ کی بنیاد تعلیم پر نہ ہو وہ پسماندہ رہتاہے ،سید عاصم علی

جمعہ 29 مئی 2015 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر سید عاصم علی نے کہا کہ جس معاشرہ کی بنیاد تعلیم پر نہ ہو وہ پسماندہ رہتاہے اور ترقی کے ثمرات سے بھی محروم ہوتاہے۔جامعہ کراچی کے ملازمین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیئے کیونکہ آئی ٹی پر دسترس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا کیونکہ ہمارے یہاں ابھی تک لوگوں کو آئی ٹی کا صحیح استعمال نہیں آتا جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں لوگ اس سے ہر شعبہ زندگی میں فائدے حاصل کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے رجسٹرار آفس اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقدہ چارروزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان: ’’آئی ٹی مینجمنٹ ‘‘ کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ورکشاپ کا انعقاد شعبہ کمپیوٹر سائنس میں کیا گیا تھا۔سید عاصم علی نے مزید کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کے انعقاد سے نہ صرف ملازمین کی صلاحیتوں میں جدت مہارت پیداہوگی بلکہ ای فائلنگ کے ذریعہ ایڈوانس دفتری نظام کو اختیار کرنے میں مددمل سکے گی جس کے ذریعہ وقت کی بچت بھی ہوگی اور کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :