اسپیشل بچوں کی فنی پرفارمنس سے ملک کا وقار بلند ہوا ہے،کمشنر کراچی

جمعہ 29 مئی 2015 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) اسپیشل بچوں کی فنی پرفارمنس سے ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔مستقبل میں یہ بچے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایسے پروگرام ان کے حوصلوں کو تقویت بخشتے ہیں۔آرٹس کونسل علم و فن کے ترویج کے ہمہ پہلو ان کے ساتھ رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ آئی ایم کراچی اسپیشل یوتھ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری محمد احمد شاہ،ڈاکٹر فوزیہ خان،اسجد بخاری،شاہدہ اسرار کنول بھی موجود تھیں۔تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں اسپیشل بچوں نے تھیٹر،موسیقی،ڈانس اورتقریری مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی شاندار اور کمال پرفارمنس سے حاضرین محفل کا دل جیت لیا۔تقریب کے آخر کمشنر کراچی نے تمام بچوں کو انعامات و اسناد سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :