لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیز کردیا

جمعہ 29 مئی 2015 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوقیصرزمان کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیز کر د یا گیا ۔ اسسٹنٹ مینجرآپریشن اچھرہ سب ڈویژن نے کچی آبادی احاطہ مول چنداورپاکستانی چوک اچھرہ میں چیکنگ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کوڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیااوربجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آربھی درج کروائیں۔

بجلی چوری کرنے والوں میں امام دین،مطلوب مسیح،بارومسیح اورغلام حیدرشامل ہیں۔مزیدبراں لیسکوایم اینڈٹی ٹیم نے لیسکوکے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیااورناجائزطریقے سے بجلی استعمال کرنے والوں کوموقع پرقریباً30927ڈیٹکشن یونٹس چارج کیے۔لیسکوایم اینڈٹی ٹیم نے مین لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے والو ں کے خلاف مقامی تھانوں میں ایف آئی آربھی درج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :