ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی فوری ادائیگی لیسکوکی اوّلین ترجیح ہے‘قیصرزمان

ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیکس دئیے‘چیف ایگزیکٹولیسکو

جمعہ 29 مئی 2015 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی لیسکوکی اوّلین ترجیح ہے اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرڈہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ جنرل مینجرٹیکنیکل چوہدری محمدانورکی صدارت میں منعقدہوئی میں سنایاگیا۔

انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیکس دئیے۔جنرل مینجرٹیکنیکل چوہدری محمدانور نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔

ریٹائرہونے والے ملازمین میں جونیئرسپرنٹنڈنٹ خواجہ زاہداقبال،ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر شا ہد ا قبا ل،اکاؤنٹ اسسٹنٹ سلامت مسیح،(سب سٹیشن آپریٹرII-بشیراحمد)،(سب سٹیشن آپریٹرI-عبدالرشید،محمدالیاس)،لائن سپرنٹنڈنٹI-اﷲ دتہ،(لائن مین I - محمد یو سف،محمداشرف،محمدطارق)،(لائن مینII-محمدحنیف،محمدطفیل،سعیدانور)، ہیڈمالی محمداسلم خان،(فٹرI-آفتاب حسین شا ہ ، ر شید ا حمد ) ، میٹر سپر و ا ئز ر I I - خو ر شید عا لم ، ا پرڈویژنل کلرک محمدشریف، (سیکورٹی گارڈمحمدشریف،نذیراحمد)،(نائب قاصدشبیراحمد،محمدحسین)،T/Oمحمداقبال شامل ہیں۔