راناثناء اللہ اور ڈاکٹر عائشہ غوث نے صوبائی وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ،گورنر رفیق رجوانہ نے حلف لیا وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت صوبائی وزراء اور لیگی رہنماؤں کی شرکت رانا ثناء اللہ کو وزیر قانون اور ڈاکٹر عائشہ غوث وزیر خزانہ کے قلمبندان سونپ دیئے گئے

جمعہ 29 مئی 2015 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ اوروزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے ، گورنر رفیق رجوانہ نے ان سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،صوبائی وزراء اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب حلف برداری میں راناثناء اللہ نے بطور وزیر قانون پنجاب اور ڈاکٹر عائشہ غوث نے بطور وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے دونوں وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 جون 2014 ء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن جس میں پولیس کی فائرنگ سے عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق ہوگئے تھے اس واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے تک راناثناء اللہ سے استعفیٰ طلب کیا تھا،گزشتہ ہفتے جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جاری کی جس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف ،وزیر اعظم نواز شریف اور راناثناء اللہ کو بری الزمہ قرار دیا ہے جس کے پنجاب حکومت نے راناثناء اللہ کو بطور وزیر قانون کا قلمبندان سونپا ہے۔