راولپنڈی ایکسپریس بھارت جا کر پٹٹری سے اتر گئی

شعیب اختر بھارتی پروگراموں میں ساتھی کھلاڑیوں پر باؤنسر برسانے لگے بھارت میں سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اپنے کھلاڑیوں اور کپتان کو پینڈو کہتے رہے

جمعہ 29 مئی 2015 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ماضی کے کپتانوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو پینڈو کا لقب دے دیا ، پاکستانی سپیڈ سٹار کا اپنا کیریئر بھی تنازعات سے بھرپور رہاکہتے ہیں کھیل سپورٹس مین شپ پیدا کرتے ہیں لیکن شاید راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کے لیے نہیں ، بھارتی پروگراموں میں بیٹھ کر سابق فاسٹ باؤلر اپنے ہی کپتانوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو پینڈو کہتے رہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کی پگڑی اچھالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، تنازعات اور اختلافات سے بھرے چودہ سالہ کرکٹ کیرئیر والے شعیب اختر اب اپنے ہی سابق کپتانوں کو باوٴنسر مارنے لگے۔ بھارتی چینلز پر بیٹھ کر پینڈو کہہ کر سستی شہرت کمائی ، راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے دنیائے کرکٹ میں شہرت پانے والے شعیب اختر کی لگتا ہے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہے۔ صرف اب ہی نہیں بلکہ مختلف اوقات میں شعیب اختر نے ماضی کے اپنے ساتھیوں کا بھارتیوں کے سامنے مذاق بنایا۔ کھیل اگر سپورٹس مین شپ سکھاتے ہیں تو چودہ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شعیب اختر کردار میں منفی کیوں تھے اور ہیں

متعلقہ عنوان :