مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی

ملک کی ترقی‘ خوشحالی اور قومی اتفاق رائے کو برقرار رکھنے کی دعا

جمعہ 29 مئی 2015 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) کل جماعتی کانفرنس کی کامیابی کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نماز جمعہ پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں پڑھائی‘ ملک کی ترقی‘ خوشحالی اور قومی اتفاق رائے کو برقرار رکھنے کی دعا کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں سینکڑون نمازیوں نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے خطبہ بھی دیا یاد رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والی اے پی سی میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق بعض سیاسی جماعتوں کے خدشات اور اعتراضات کو دور کرنے اور قومی سطح پر اس اہم منصوبے پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد ایک بار پھر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس اہم مسئلے پر اتفاق رائے کر لیا تھا جس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی‘ ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :