Live Updates

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی بنکوں سے رقومات نکالنے کا سلسلہ شروع

بڑی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی آڑ لیکر بنک اکاؤنٹس پر زکواة کی استثنیٰ حاصل کر لی،پریل 2015ء تک حکومت کو زکواة کی مد میں 4 ارب روپے سے زائد موصول ہوئے

جمعہ 29 مئی 2015 18:29

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی بنکوں سے رقومات نکالنے کا سلسلہ شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی بنکوں سے رقومات نکالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے‘ بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی آڑ لیکر بنک اکاؤنٹس پر زکواة کی استثنیٰ حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

1999ء اور 2000ء میں 6 ارب روپے سے زائد زکواة جمع ہوتی تھی مگر اب اپریل 2015ء تک حکومت کو زکواة کی مد میں 4 ارب روپے سے زائد موصول ہوئے ہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف کرتے ہوئے جائنٹ سیکرٹری زکواة نے بتایا کہ حکومت کو بنکوں سے زکواة کی مد میں موصول ہونے والی رقم میں ہر سال کمی ہو جاتی ہے کیونکہ حکومت کو زکواة ادا کرنے والی بڑی بری کمپنیوں نے زکواة استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ حاصل کر لئے ہیں انہوں نے بتایا کہ بعض بنک مینجرز بھی ایسے بڑے بڑے کھاتے داروں کو یہ سہولت فراہم کرتے ہیں کہ ان کی رقومات کو یکم رمضان سے قبل اکاؤنٹس سے نکلوا دیتے ہیں اور یکم رمضان کے بعد دوبارہ اکاؤنٹس میں جمع کرا دیتے ہیں جس کی وجہ سے زکواة کی کٹوتیوں میں ہر سال کمی واقع ہوتی ہے اس سلسلے میں کمیتی کی کنوینر شاہدہ اختر علی اور ممبر عبدالمنان نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنکوں سے زکواة کٹوتی کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی کی جائے انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے بڑے پلازوں‘ ہوٹلوں اور مارکیٹوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے مگر زکواة ادا کرنے والوں میں رو بروز کمی ہو رہی ہے جو کہ نہایت قابل افسوس ہے انہوں نے زکواة وصولی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تجویز دیدی ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :