امریکی ایگزم بینک پاکستان کو 65 کروڑ ڈالر قرضہ دیگا

جمعہ 29 مئی 2015 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) امریکی ایگزم بینک پاکستان کو پینسٹھ کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا، جس میں سے پینتالیس کروڑ ڈالر پی آئی اے کی بہتری پر خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکا اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے امریکی ایگزم بینک نے پاکستان کو پینسٹھ کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پینتالیس کروڑ ڈالر کی خطیر رقم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو دی جائے گی،جبکہ بقیہ بیس کروڑ ڈالر پاور پلانٹس اور دیگر پروجیکٹ میں استعمال کئے جائیں گے، ایگزم بینک آف امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی مصنوعات کی خریداری میں دلچسپی لینے والے کاروباری افراد کیلئے قرضہ دیا جارہا ہے، پاکستان قرضے کی ادائیگی سات سال میں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :