حکومت کادرآمدی موبائل فونز پرعائد ٹیکس دگنا کرنیکا فیصلہ

جمعہ 29 مئی 2015 18:29

حکومت کادرآمدی موبائل فونز پرعائد ٹیکس دگنا کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) حکومت نے آئندہ مالی سال سے درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس دگنا کرنے کا فیصلہ کر لیا، فی موبائل فون سیٹ تین سو سے ایک ہزار روپے ٹیکس لیا جائے گا۔حکومت نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں، جن میں ایک درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کو سو فیصد بڑھانا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کم قیمت کے موبائل پر ڈیڑھ سو روپے ٹیکس عائد تھا، جس کو تین سو روپے، درمیانی قیمت کے موبائل پر عائد ٹیکس ڈھائی سو سے پانچ سو روپے جبکہ اسمارٹ فونز پر ٹیکس کی شرح پانچ سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حکومت کو ٹیکس ریونیو کی مد میں چھ سے سات ارب روپے اضافی وصول ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :