اسلام آباد ،پنجاب :سی این جی اسٹیشنزکھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 29 مئی 2015 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزارت پٹرولیم نے اسلام آباد سمیت پنجاب بھرمیں سی این جی اسٹیشنزکھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔،وزارت پٹرولیم کے نوٹیفیکشن کے مطابق بارہ لاکھ زرضمانت دینے والے سی این جی اسٹیشنزکھولے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی اسٹیشنز نماز جمعہ کے بعد کھلنا شروع ہوجائیں گے۔

ایس این جی پی ایل نے سی این جی اسٹیشنزکوایل این جی فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سوئی نادرن بیالیس روپے چوالیس پیسے فی کلوایل این جی فروخت کرے گی۔۔جبکہ صارفین کو ستاون روپے فی کلو گرام گیس فراہم کی جائے گی۔ سوئی نادرن حکام کے مطابق سی این جی کی قیمت ڈی ریگولیٹ ہوسکے گی۔۔ سی این جی اسٹیشن مالکان قیمت پرنظر ثانی کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :