تھرکول پائلٹ پراجیکٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا آغاز

جمعہ 29 مئی 2015 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) قوم کیلئے یوم تکبیرپرایک اورخوشخبری ، تھرکول پائلٹ پراجیکٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا آغاز ہوگیا۔ آزمائشی طور پرچار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے نیوکلئیرسائنسدانوں کی ٹیم نے آج ایک اورمعرکہ سرکرلیا۔

(جاری ہے)

تھرکے اسلام کوٹ میں واقع بلاک فائیو سے انڈر گراؤنڈ کول گیسی فکیشن کے زرئعے بجلی کی آزما ئشی پیداوارکا تجربہ کامیابی سے ہمکنارہوا۔

ایم ڈی تھرکول پراجیکٹ ڈاکٹرمحمد شبیر نے کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے زرئعے تھر کے کوئلے سے بجلی گیس، ڈیزل اورفرٹیلارئزر بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمرشل پیداوارکیلئے آٹھ ارب اسی کروڑ روپے درکار ہیں۔ حکومت نے اب تک صرف ڈھائی ارب روپے ہی فراہم کئے ہیں۔ پراجیکٹ کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پلاننگ کمیشن طے کرے گا۔

متعلقہ عنوان :