پنجاب میں سالانہ لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی ٹھوس حکمت عملی وضع کی گئی ہے ‘نعیم اللہ گل

جمعہ 29 مئی 2015 18:26

پنجاب میں سالانہ لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی ٹھوس حکمت عملی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں سالانہ لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی ٹھوس حکمت عملی وضع کی گئی ہے جبکہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنایا گیا ہے اوریہ پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے اوراسے پنجاب بھر میں پھیلایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرمنی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پروگراموں میں پنجاب حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کا جائزہ لے۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہیں۔صوبے میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں اورصوبے میں اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے چھ ماہ کا ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔پاکستان میں بسنے والا ہر شہری برابر کے حقوق کا مالک ہے۔

متعلقہ عنوان :