محکمہ صحت پنجاب نے تشدد کا شکار رہنے والی خواتین کے لیے قائم خصوصی سنٹر پر عملے کی فراہمی سے معذرت کرلی

جمعہ 29 مئی 2015 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) محکمہ صحت نے تشدد کا شکار رہنے والی خواتین کے لیے قائم خصوصی سنٹر پر عملے کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔ محکمہ صحت اس سنٹر کیلئے صرف اپنی ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ملتان میں تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کیلئے ایک سنٹر قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سنٹر پر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رابطہ کیا تھا جس میں تین وویمن میڈیکل آفیسرز ‘6 نرسز‘6 اسسٹنٹ سمیت ضروری ادویات طلب کی تھیں ۔ محکمہ صحت نے اس سنٹر کیلئے عملہ دینے سے معذرت کرلی ہے اور اعتراض لگایا ہے کہ محکمہ صحت کے پاس پہلے ہی عملے کی کمی ہے تو یہ ممکن نہیں کہ اس سنٹر پر عملہ تعینات کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :