جرمنی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں اہم اور مثبت کردارادا کیا ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

جمعہ 29 مئی 2015 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورجرمنی کے مابین بہترین دوستانہ اور تجارتی تعلقات قائم ہیں اور جرمنی پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔جرمنی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں اہم اور مثبت کردارادا کیا ہے جس سے ٹیکسٹائل اورگارمنٹس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے تاہم دونوں ملکوں کے مابین معاشی ،تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرمنی نے ہر شعبہ میں بے مثال ترقی کی ہے اوراس کی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں مسلمہ ہے پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے جس سے بجلی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے ۔سولر منصوبے کیلئے جرمن کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ سولر پینلز چین نے فراہم کیے۔ پنجاب میں گیس سے 3600میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے کارخانے لگانے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔اس منصوبے کیلئے بھی جرمن کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، 1200میگاواٹ کاگیس سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگارہی ہے جبکہ2400میگاواٹ کے منصوبے وفاقی حکومت لگائے گی۔

متعلقہ عنوان :