ایف بی آر کا بجٹ میں بے نامی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس پر ٹیکس وصولی کے لئے قوانین متعارف کرنے کا عندیہ

جمعہ 29 مئی 2015 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ بجٹ 2015-16ء میں بے نامی جائیداد اور بے نام بینک اکاؤنٹس پر ٹیکس وصولی کے لئے قوانین متعارف کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ آئندہ مالی سال 2015-16ء کے لئے 3100 ارب روپے کے پارٹ ٹو بجٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے بے نامی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے منظوری لے لی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وزیراعظم نے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3100 ارب روپے کے لگ بھگ مقرر کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے اس کے علاوہ اگلے بجٹ میں 262 ارب روپے کے لگ بھگ نئے ٹیکس اقدامات متعارف کروانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈائریکٹ ٹیکسوں پر زیادہ فوکس کیا جائے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹیکس چوری روکی جائے جبکہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں اور باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو رعایت فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :