الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قائم کنٹرول روم ختم کرنے کیلئے خط

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 18:18

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) صوبہ خیبر پختونخواہ میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو خط لکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل اہم خط لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے کنٹرول روم کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر میں پہلے سے ہی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم ہے لہذا صوبائی حکومت اپنے قائم کردہ کنٹرول روم کو ختم کردے۔